گرین ٹاؤن میں کمسن بچی کا قتل ، سوتیلی ماں کا اعترافِ جرم
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن میں کمسن بچی کے قتل کیس میں سوتیلی ماں نے اعترافِ جرم کر لیا ۔پولیس کے مطابق ملزمہ نازیہ نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا ،اس کیخلاف مقتولہ فاطمہ کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ ملزمہ نے بچی کے سر پر راڈ سے وار کیا، جس سے اسے شدید دماغی چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے بیان دیا کہ واقعہ کے دوران وہ کالے جادو کے زیر اثر تھی اور اس پر جنات کی حاضری ہوئی تھی ،مزید انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ کی بڑی بہن 8 سالہ کشف کیساتھ بھی تشدد کیا جاتا رہا ، ملزمہ نازیہ نے دو سال قبل سابق شوہر سے طلاق کے بعد اشفاق سے شادی کی تھی جبکہ اسکے سابقہ شوہر سے بھی7بچے ہیں۔