شالیمار ٹرین حادثہ ٹریک کی خرابی کے باعث پیش آیا:انکوائری رپورٹ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) شالیمار ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات مکمل انکوائری کمیٹی نے جوائنٹ رپورٹ ریلوے حکام کو پیش کر دی۔
فاروق آباد کے قریب شالیمار ٹرین حادثہ، وجوہات سامنے آگئیں جوائنٹ رپورٹ کے مطابق حادثہ ٹریک کی خرابی کے باعث پیش آیا،حادثے کے مقام پر 60 کلومیٹر کی انجینئرنگ ریسٹریکشن نافذ تھی، ریسٹریکشن کے باوجود ٹرین کی رفتار زیادہ تھی، رپورٹ کے مطابق ٹریک کی چوڑائی مقررہ معیار سے کم پائی گئی، ٹریک 5 فٹ 6 انچ ہونا چاہیے تھا ،خراب اور ٹائٹ ٹریک حادثے کی بڑی وجہ قرار دی گئی، شالیمار ایکسپریس حادثہ، تکنیکی غفلت کے باعث پیش آیا۔