قوم سول و عسکری قیادت کے کردار کا اعتراف ہوگئی:افضل کھوکھر
لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہاہے کہ پاکستان کے لئے نیا سورج طلوع ہو رہا ہے۔
سول و ملٹری قیادت ایک پیج پر ہے اور اس وقت ساری قوم سول و عسکری قیادت کے کردار کا اعتراف کررہی ہے ،پاکستان کا امریکہ اور ایران کو صلح کے لئے بٹھانا تاریخی ہے ۔موجودہ حالات میں ریاستی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے ، جس کے باعث نہ صرف داخلی استحکام ممکن ہوا بلکہ پاکستان عالمی سطح پر بھی مؤثر کردار ادا کرنے کے قابل ہوا ہے ۔