نئے نظام سے فراڈ میں نمایاں کمی متوقع:ڈی جی پہرااکرم الحق
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے)ڈی جی پہرا اکرام الحق کا کہنا ہے کہ زرعی زمین کی اسٹامپ ڈیوٹی میں نمایاں کمی ،غیر رسمی بیعانہ اور فائل ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی قابلِ تفویض دستاویز کی ای۔
رجسٹریشن کے ذریعے پراپرٹی لین دین مزید محفوظ بنایا گیاہے ، نئے نظام سے فراڈ کے امکانات میں نمایاں کمی متوقع، قابلِ تفویض دستاویز کے ذریعے پراپرٹی حقوق کسی اور کو تفویض کرنا ممکن ہو گا ، حکومت پنجاب کے اس اقدام سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور معیشت کو فروغ ملے گا۔