چالان جمع کرانے میں تاخیر، سینکڑوں کیسز التواکاشکار
مقدمات میں پولیس کے 167، اینٹی کرپشن کے 11مقدمات شامل
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب بھر میں مقدمات کی تفتیش میں سست روی اور چالان جمع کرانے میں تاخیر کے باعث سینکڑوں کیسز التوا کا شکار ہو گئے ہیں، اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 سے 10 اپریل 2026 تک پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 667 مقدمات کے چالان التوا کا شکار رہے ، جبکہ 500 کیسز دیگر اداروں سے متعلق ہیں۔تفصیلات کے مطابق التوا کا شکار مقدمات میں پنجاب پولیس کے 167، اینٹی کرپشن کے 11، سی سی ڈی کے 64، سی سی ڈی اے وی ایل ایس کے 408، سی ٹی ڈی کا 1، ایف آئی اے کے 15 اور آر آئی بی کا 1 مقدمہ شامل ہے ۔ لاہور سب سے زیادہ متاثرہ شہر رہا، جہاں 492 مقدمات کی تفتیش اور چالان التوا کا شکار ہیں۔ اس کے بعد شیخوپورہ اور ملتان میں 35، 35 مقدمات زیر التوا ہیں۔دیگر اضلاع میں بہاولنگر 2، بھکر 1، ٹوبہ ٹیک سنگھ 4، جہلم 1، جھنگ 3، چنیوٹ 1، حافظ آباد 13، خانیوال 1، راولپنڈی 11 اور رحیم یار خان 2 مقدمات شامل ہیں۔اسی طرح سرگودھا 3، سیالکوٹ 5، فیصل آباد 13، قصور 1، گجرات 1، گوجرانوالہ 4، لودھراں 1، لیہ 1، مری 5، منڈی بہاؤالدین 23، ننکانہ صاحب 1، وزیرآباد 5 اور وہاڑی 3 مقدمات بھی التوا کا شکار رہے ۔