غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آن دی اسپاٹ ڈیمولیشن آپریشن
جنوری سے اپریل تک مجموعی طور پر 396غیرقانونی تعمیرات منہدم کی گئیں،ڈی جی ایس بی سی اے
کراچی (این این آئی)وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی بھر میں غیر قانونی اور بغیر منظوری تعمیرات کے خلاف آن دی اسپاٹ ڈیمولیشن آپریشن مزید تیز کر دیا ہے ۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی واضح پالیسی کے تحت غیر قانونی تعمیرات، بغیر منظوری اضافی فلورز، غیر مجاز بکنگ دفاتر اور شہریوں کی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی ہر تعمیر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جا رہی ہے۔
ایس بی سی اے اب صرف نوٹس جاری کرنے تک محدود نہیں بلکہ موقع پر پہنچ کر غیر قانونی حصوں کا انہدام، عمارتوں کی سیلنگ، غیر مجاز تعمیرات کا خاتمہ اور تعمیراتی کام کی فوری بندش جیسے مثر اقدامات کر رہی ہے ۔ ڈی جی نے بتایا کہ کراچی ریجن میں جنوری تا اپریل 2026 مجموعی طور پر 396 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ان میں ضلع ایسٹ میں 136، ویسٹ میں 17، ساتھ میں 52، سینٹرل میں 133، کورنگی میں 27، ملیر میں 23، کیماڑی میں 5 جبکہ انڈسٹریز زون میں 3 کارروائیاں شامل ہیں۔ جنوری 2026 میں 147 کارروائیاں کی گئیں۔