عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہیں :پیپلز پارٹی
لاہور( آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ خوشحال اور مستحکم پاکستان پیپلز پارٹی کا ویژن ہے جسے ہر صورت کامیاب بنانا ہے۔
عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے حکومت کو جامع پالیسیوں کی طرف جانا ہو گا۔ سیاست سے بالاتر ہو کر عوامی خدمت کے منشور پر عمل پیرا ہیں ، مشکل صورتحال میں نظریہ مقدم رکھنا ہی سیاست ہے ، پیپلز پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے ، ملک کو آگے لے کر جانے کے لیے تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر پارلیمانی نظام کو مضبوط کریں۔