ریلوے سٹیشن کے گرداپگریڈیشن منصوبہ مالی مشکلات کاشکار

ریلوے سٹیشن کے گرداپگریڈیشن منصوبہ مالی مشکلات کاشکار

پچاس فیصد کام مکمل ہونے کے باوجود باقی ساڑھے تین ارب فراہم نہ ہوئے

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )صوبائی دارالحکومت لاہور میں تاریخی اہمیت کے حامل ریلوے سٹیشن اور اس کے گرد و نواح کی اپ گریڈیشن کے لیے شروع کیا جانے والا میگا پراجیکٹ مالی مشکلات کا شکار ہو گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے تحت اس منصوبے کے لیے ساڑھے چار ارب روپے جاری کیے جانے تھے ، تاہم گزشتہ چھ ماہ کے دوران صرف ایک ارب روپے ہی جاری کیے جا سکے ۔حیران کن طور پر پچاس فیصد تعمیراتی کام مکمل ہونے کے باوجود باقی ساڑھے تین ارب روپے تاحال فراہم نہیں کیے گئے ، جس کے باعث منصوبے کی رفتار متاثر ہو رہی ہے ۔یہ منصوبہ صرف ریلوے سٹیشن تک محدود نہیں بلکہ داتا دربار، بھاٹی گیٹ، آؤٹ فال روڈ اور اندرون شمالی لاہور کے علاقوں پر مشتمل ایک بڑے شہری ترقیاتی پیکیج کا حصہ ہے ، جس کی مجموعی لاگت 9 ارب روپے مقرر کی گئی تھی۔منصوبہ بندی کے مطابق تین کلومیٹر کے علاقے کی اپ گریڈیشن کے لیے پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کو برابر مالی ذمہ داری اٹھانا تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں