کوٹ لکھپت:تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، 2افرادزخمی

کوٹ لکھپت:تلخ کلامی کے بعد جھگڑا، 2افرادزخمی

2ملزم گرفتار، مقدمہ درج، لڑائی محلے میں بھینسیں باندھنے پر ہوئی

لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر 2فریقین میں جھگڑے کے دوران دو افراد کو شدید زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں ضیا وغیرہ نے گلی میں بھینسیں ٹھہرا رکھی تھیں گزشتہ روز محلہ دار سجاول نے بھینسیں ہٹانے کا کہا، جس پر دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہوئی ،اس دوران ملزموں نے طیش میں آکر تشدد کیا جس کے باعث متاثرہ افراد کوزخم آئے جبکہ چھری کے وار سے زخمی سجاول کے پیٹ میں گہرا زخم آیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ اطلاع ملنے پر کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2مرکزی ملزمان ضیا اور ظفر کو گرفتار کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں