شہر میں کوڑاٹیکس کی وصولی کیلئے کریک ڈاؤن کافیصلہ
12کروڑ آبادی کے مکینوں کا گریس پریڈ ختم،ٹیکس اہداف تاخیر کا شکار
لاہور (عمران اکبر )لاہور سمیت صوبہ بھر میں ڈیڑھ کروڑ گھروں پر کوڑا ٹیکس 5ماہ سے نافذ العمل ،بارہ کروڑ آبادی کے مکینوں کا گریس پریڈ ختم کر دیا گیا، لاہورمیں 15لاکھ یونٹس سینی ٹیشن فیس اہداف حاصل نہ ہو سکے ۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں 12کروڑ جبکہ صوبہ بھر میں 32کروڑ بل وصولی کی گئی مہمات و کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔کمرشل و رہائشی کوڑا ٹیکس اہداف تاخیر کا شکار ۔15لاکھ گھروں کو سینی ٹیشن ٹیکس کا بل بھیجنے کی تیاری مکمل ،شہر میں 5 تا 40 مرلہ عمارت کو 300 سے 5000 روپے کا بل تیار ،دیہات میں اس رقبے کی عمارت کا بل 200 سے 400روپے ،شہر میں 5مرلہ گھرکو 3سو اور دیہات میں 2سو روپے کوڑا فیس ،6سے 10مرلہ مکان کو 5سو اور رورل 2روپے کوڑا ٹیکس بل تیار ،10سے 20مرلہ گھر کو 1ہزار اور دیہات میں ریٹ 4سو روپے بل تیار،دوکنال تک کو 2ہزار جبکہ چالیس مرلہ سے زائد گھر کو 5ہزار کوڑا ٹیکس بل تیار،شہر میں کمرشل چھوٹی دکان کو 5سو جبکہ رورل کو 3سوروپے کوڑا ٹیکس بل تیار۔حکام کے مطابق ستھرا پنجاب اتھارٹی 3 ماہ کے بعد نا دہندگان کے خلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔شہری بینک اور آن لائن کیش ایپلیکیشنز سے بل ادا کریں گے ۔