ہسپتالوں میں تشویشناک مریضوں کیلئے آئی سی یومیں بیڈز کی کمی

ہسپتالوں میں تشویشناک مریضوں کیلئے آئی سی یومیں بیڈز کی کمی

لواحقین بیڈز کیلئے رلنے لگے ، نئے وینٹیلیٹرز کی خریداری کی جا رہی :وزیر صحت

لاہور ( بلال چودھری ) محکمہ صحت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں مریضوں سے بھر گئے ،سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی حالت تشویشناک، آئی سی یو میں بیڈز ہی دستیاب نہیں، ڈاکٹر تشویشناک حالت میں مریضوں کو آئی سی یو میں شفٹ کرنے کا لکھ رہے ہیں، آئی سی یو بیڈز کی قلت متعدد مریضوں کی حالت غیر ہونے لگی ،سروسز ہسپتال، گنگارام ،میو اور جنرل ہسپتال میں آئی سی یو میں بیڈز کم پڑ گئے ،لاہور کے 4 بڑے سرکاری ہسپتالوں کے آئی سی یو بھرنے سے مریضوں کی مشکلات بڑھ گئیں ،لواحقین آئی سی یو میں بیڈز کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور، سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے لواحقین کو لکھ کر دے دیا، یہاں بیڈز خالی نہیں ، ایم ایس جنرل ہسپتال کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے آئی سی یو میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں