9 لاکھ طلباکے پرچوں کی جانچ ڈیجیٹل نظام سے مکمل

9 لاکھ طلباکے پرچوں کی جانچ ڈیجیٹل نظام سے مکمل

آٹھویں جماعت کے امتحانات میں پہلی بار مصنوعی ذہانت سے نتائج مرتب

لاہور (خبر نگار)پاکستان میں پہلی بار بڑے پیمانے پر ای مارکنگ کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا، جس کے تحت تقریباً 9 لاکھ طلباکے امتحانی پرچوں کی جانچ جدید ڈیجیٹل نظام کے ذریعے مکمل کی گئی۔ حکام کے مطابق اس جدید طریقہ کار سے نتائج صرف تیس روز کے اندر تیار کر لیے گئے ، جو روایتی نظام کے مقابلے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (پیکٹا) نے اس جدید ای مارکنگ سسٹم کو متعارف کرایا، جس کے تحت طلبا کو شفاف اور تیز ترین نتائج فراہم کیے گئے ۔ اس نظام کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ امیدوار اب اپنے چیک شدہ پرچے خود پیکٹا کی ویب سائٹ پر جا کر دیکھ سکیں گے ، جس سے شفافیت میں مزید اضافہ ہوگا۔دوسری جانب پنجاب پبلک سروس کمیشن نے بھی اپنے امیدواروں کی ای مارکنگ کے لیے پیکٹا کی خدمات حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ، جس سے اس نظام کی افادیت اور کامیابی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں