ڈی سی ننکانہ کے شہریوں کے مسائل سنکر حل کے احکام

ڈی سی ننکانہ کے شہریوں کے  مسائل سنکر حل کے احکام

ننکانہ صاحب (خبر نگار ) وزیر اعلیٰ کے گڈ گورننس انیشی ایٹیوز اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو نے مقررہ دفتری اوقات میں شہریوں کی شکایات اور۔۔۔

 مسائل سن کر متعلقہ محکموں کو عملدرآمد کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے متعلقہ افسروں کو واضح ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر درخواست پر شفاف، بروقت اور میرٹ پر کارروائی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق عوامی ریلیف ہماری اولین ترجیح ہے ۔ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں کو براہِ راست ضلعی انتظامیہ تک رسائی فراہم کرنا اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں