6لاکھ روپے چوری کیس کا ملزم کراچی سے گرفتار

6لاکھ روپے چوری کیس  کا ملزم کراچی سے گرفتار

الہ آباد، تلونڈی،قصور(نمائندگان دنیا،خبرنگار )قصورکے تھانہ الہ آباد پولیس نے ڈیجیٹل منی ٹرانسفر سنٹر سے 6 لاکھ روپے چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم شاہزیب کو کراچی سے گرفتارکرلیا۔ ۔۔۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، ملزم کے اہلخانہ نے اس کی گمشدگی کو اغوا کا رنگ دیتے ہوئے تھانے میں مقدمہ درج کروانے کی درخواست بھی دی تھی، تاہم تفتیش کے دوران حقائق سامنے آنے پر معاملہ واضح ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں