مبینہ پولیس مقابلہ:ایک زخمی ڈاکو گرفتار ، 5ساتھی فرار

مبینہ پولیس مقابلہ:ایک زخمی  ڈاکو گرفتار ، 5ساتھی فرار

ننکانہ صاحب (خبر نگار ) مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے 5 ساتھی فرار ہو گئے۔۔۔

 ۔گشت پر مامور تھانہ واربرٹن پولیس نے گھونہ ٹبہ نہر کے قریب تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تو انہوں نے رکنے کے بجائے اندھا دھند فائرنگ کر دی،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے دیگر پانچ ساتھی موقع سے فرار ہو گئے ۔ زخمی ملزم کی شناخت شرافت کے نام سے ہوئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں