مختلف واقعات میں4افراد جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق ہو گئے ۔مناواں کے علاقے میں باغبانپورہ کا 36 سالہ صابر ٹریکٹر ٹرالی کا کنڈا لگاتے پاؤں پھسلنے پرٹرالی کے ٹائروں تلے آ کرچل بسا۔ جیل روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے 12سالہ بچی دم توڑ گئی۔ پریم نگر کی رہائشی نور فاطمہ والدین کے ہمراہ کارڈیالوجی ہسپتال آئی ۔۔۔۔
سڑک کراس کرتے تیزرفتار گاڑی نے اسے کچل دیاجوہسپتال میں زندگی ہارگئی۔ یکی گیٹ کے علاقے میں پارک سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ،پولیس کا کہنا ہے کہ پارک میں سوئے شخص کو نامعلوم افراد نے گلے میں رسی ڈال کرگھسیٹا، جس سے موت واقع ہوئی۔ شناخت عاصم کے نام سے ہوئی پھول منڈی کا رہائشی تھا۔ڈیفنس بی کے علاقہ میں گارڈ حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا ۔85 سالہ عبدالحق بہاولپور کا رہائشی تھا۔