پی ٹی آئی ورکرز کنونشن معاملے پر سماعت، رپورٹ طلب
وکلاتحفظ ایکٹ پر عمل نہ ہونے پراسسٹنٹ اٹارنی جنرل کوجواب جمع کرانیکی مہلت ایل پی جی،ایل این جی قلت کیخلاف درخواست پر سیکرٹری پٹرولیم سے جواب طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں رزاق سٹیڈیم شاہدرہ میں ورکرز کنونشن کرانے کیلئے درخواست پر سماعت، جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کے وکیل کی استدعا پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔عدالت نے سرکاری وکیل سے جی آر سی کمیٹی کے فیصلے بارے رپورٹ طلب کرلی ۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایاجلسے کیلئے ڈی سی اور چیف سیکرٹری کو درخواستیں دی جا چکی ہیں، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا درخواست مجاز فورم سپیشل سیکرٹری ہوم کو دینی چاہیے تھی،قانون کے تحت حکام کو 15 دن کے اندر فیصلہ کرنا ہوتا ہے جو مدت 23 اپریل کو مکمل ہوگی ۔جسٹس چودھری اقبال نے وکلا تحفظ ایکٹ 2023 پر عملدرآمد نہ ہونے کیخلاف درخواست پر سماعت کی اوراسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو23 اپریل تک جواب جمع کرانیکی مہلت دیدی۔سیکرٹری پٹرولیم کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت،جسٹس حسن نواز نے ملک میں ایل پی جی اور ایل این جی کی قلت کیخلاف درخواست پرسیکرٹری پٹرولیم سے 27 اپریل کو تحریری جواب طلب کرلیا۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے موقف اختیار کیا کہ گیس لوڈشیڈنگ سے کروڑوں افرادمشکلات کا شکار ہیں، عدالت ایل پی جی اور ایل این جی کی قلت دور کرنے کے احکامات جاری کرے ،5سال بعدسیکرٹری پٹرولیم نے عدالتی احکامات پرعمل نہیں کیا اورمعاملے پر میکنزم طے نہیں کیا جس پر عدالت نے استفسار کیا 5 سال گزرنے کے باوجود سپیشل کمیٹی بناکر پٹیشن کیوں نہیں نمٹائی؟کمیٹی جواب جمع کرائے ۔