سکول ٹھیکے پر دینے کامعاملہ،متعدد درخواست دہندگان نااہل قرار

 سکول ٹھیکے پر دینے کامعاملہ،متعدد درخواست دہندگان نااہل قرار

فیسیں دینے کے باوجود نااہل قرار، آن لائن ڈیٹا جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا

لاہور(خبر نگار)پنجاب میں سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کے فیز تھری عمل میں بھاری فیسیں جمع کرانے کے باوجود متعدد درخواست دہندگان کو نااہل قرار دیدیا گیا جس پر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اپریل تھی تاہم کئی امیدوار بینکوں میں فیسیں جمع کرانے کے باوجود درخواستوں کا مکمل ڈیٹا آن لائن جمع نہ کرا سکے ۔درخواست دہندگان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی سست رفتار اور لوڈ شیڈنگ پرمقررہ وقت میں دستاویزات اپ لوڈ کرنا ممکن نہ ہو سکا جس پر نااہل قرار دیدیا گیا۔ صدرپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن شبیر ہاشمی نے وزیر اعلیٰ ،وزیر تعلیم اور سیکرٹری سکول ایجوکیشن سے مطالبہ کیاہے کہ جن درخواست دہندگان نے مقررہ تاریخ تک بینکوں میں فیسیں جمع کرا دی تھیں، انہیں ڈیٹا آن لائن مکمل کرنے کیلئے مزید وقت دیا جائے ۔ انفرادی درخواست کی فیس 10 ہزار جبکہ این جی اوز کیلئے ایک لاکھ تک جمع کرائی گئی ، اسلئے امیدواروں کو محض تکنیکی وجوہات پر نااہل قرار دینا مناسب نہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں