پارکنگ کمپنی کا 2024اور 2025 کا آڈٹ تاحال تاخیر کا شکار
کمپنی بورڈ کے آزاد ممبر تعینات نہ ہونے سے آٹومیٹڈ سسٹم کی اصلاحات نہ ہو سکیں
لاہور (عمران اکبر )پارکنگ کمپنی بورڈ قانونی تقاضوں پر عمل پیرا نہ ہو سکا، پارکنگ کمپنی کا 2024اور 2025 کا آڈٹ تاحال تاخیر کا شکار ہے ۔کمپنی بورڈ کے آزاد ممبران کی تعیناتی نہ ہونے سے آٹومیٹڈ سسٹم کی اصلاحات نہ ہو سکیں۔پارکنگ کمپنی میں فیصلے التوا کا شکار ہیں،سفارشی نان ٹیکنیکل ماتحت پرکشش سیٹوں پر برا جمان ہیں، ماتحت نان ٹیکنیکل اسسٹنٹ منیجر شیر دل چیف فنانشل آفیسر کی سیٹ پر تعینات ،ڈی سی لاہور علی اعجاز پارکنگ کمپنی کے چیئرمین 21 ماہ گذرنے کے باوجود کمپنی کاہدف مقرر نہ کر سکے ۔سی ٹی او لاہور سمیت چھ سرکاری ممبر بورڈ کا حصہ ہیں۔ پارکنگ کمپنی کا ان کیمرہ بورڈ کا تاحال ایک اجلاس بھی نہ بلایا جا سکا۔چیئرمین سمیت بورڈ کے چار ممبرز کا چنائو التوا کاشکار ہے ۔5 بڑی پر کشش اسامیاں خالی ہیں ۔اسامیوں پر ٹیکنیکل افسروں کااختیار کمپنی بورڈ کے پاس ہے ۔کمپنی سیکر ٹری کی خالی اسامی پر نان ٹیکنیکل ماتحت تعینات،انٹرنل آڈیٹر ،سینئر منیجر آپریشنز کی اسامیاں خالی،قواعدو ضوابط کے مطابق اسامیوں کیلئے اشتہار نہ دیا گیا۔پارکنگ کمپنی بورڈ اجلاس افسروں کو بھرتی کرنے کا مجاز ہے ۔ڈی سی لاہور علی اعجاز کا کہنا ہے کہ پارکنگ کمپنی کی اصلاحات پر کام جاری ہے ۔اوور چارجنگ اور کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ۔بہت جلد آٹو میٹڈ نظام بہتر کر لیں گے ۔