شہری لاکھوں روپے ، 21تولہ زیورات، موٹرسائیکلوں سے محروم
ننکانہ صاحب ،قصور،چھانگا مانگا(خبر نگار ، نامہ نگار)تھانہ منڈی فیض آباد کے متھراں پور میں رات گئے 8 سے 10 نامعلوم مسلح افراد نے۔۔
محمد ایوب کے ڈیرہ پر دھاوا بولا۔ وہاں موجود افراد کو یرغمال بنا کر طارق سے 30ہزار، زین سے 7ہزار 500اور مبشر سے 27ہزار روپے چھین لیے ۔ پھر ایوب کے گھر داخل ہوکر عامر ایوب سے 2 لاکھ 36 ہزار روپے ، 3 تولہ طلائی زیورات اور دیگر گھریلو سامان لوٹ لیا۔ چھانگا مانگامیں ایک ہی رات میںڈاکو لاکھوں روپے نقدی اور 18 تولے سونا لوٹ کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ تھانہ چھانگامانگا کے علاقہ کندن موڑ کے قریب جان محمد سے 50 ہزار روپے نقدی اور تین موبائل فون، مدکے میں محمدسلیم سے 30 ہزار روپے چھین لئے۔ ، چونیاں میں چور ناصر محمود کی موٹرسائیکل جبکہ علاقہ وڈانہ سے نصیر احمد کی موٹرسائیکل لے گئے ۔