1042اسامیوں کیلئے 13ہزارامیدواروں نے امتحان دیا

1042اسامیوں کیلئے 13ہزارامیدواروں نے امتحان دیا

پی ایم ایس 2025 کے امیدواروں کے امتحانی مراکزراولپنڈی سے لاہور منتقل

لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام دواداروں کیلئے لاہور میں امتحان مکمل ہو گیا۔ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق پیر افورس میں سارجنٹ کی 1 ہزار اسامیوں کیلئے پنجاب بھر سے 8ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔ پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی 42 اسامیوں کیلئے امتحان میں 5ہزار امیدوار وں نے حصہ لیا۔ دریں اثناپی پی ایس سی نے سکیورٹی صورتحال پرپی ایم ایس 2025کے راولپنڈی ڈویژن کے 1216امیدواروں کے لازمی مضامین کے پیپرز کے امتحانی مراکز گورڈن گریجوایٹ کالج لیاقت روڈ اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن جھنڈا چیچی راولپنڈی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ممبر سروس کمیشن مرزا سہیل عامر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلے کے بعد کیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔امیدواروں کے امتحانات اب ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونگے ۔متاثرہ امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی پی ایس سی کی ویب سائٹ سے نظرثانی شدہ ایڈمیشن لیٹرز 21 اپریل کو دوپہر 2 بجے کے بعد ڈاؤن لوڈ کریں اور نئے امتحانی مرکز پر حاضری یقینی بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں