جنرل ہسپتال :شعبہ اوپی ڈی میں مریضوں کو شدید مشکلات
لمبی قطاریں معمول،مریض گھنٹوں انتظار پر مجبور ،بیٹھنے کے انتظامات بھی ناپید
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے )جنرل ہسپتال کے شعبہ آؤٹ ڈور میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا، جہاں مختلف شعبہ جات میں لمبی لمبی قطاریں معمول بن چکیں،مریض گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ لاہور نیوز نے آؤٹ ڈور لائنوں میں لگے مریضوں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ، شہریوں کی بڑی تعداد کو شدید گرمی میں باری کے انتظار میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ آؤٹ ڈور میں بیٹھنے کے مناسب انتظامات بھی نہیں، بزرگوں اور خواتین مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ۔متاثرہ شہریوں نے حکومت اور ہسپتال انتظامیہ سے فوری سہولیات فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین کا کہنا ہے کہ مسائل حل کیلئے اقدامات کیے جائینگے ۔