سیلاب متاثرین کے نقصانات کا 50 ارب سے سوفیصد ازالہ
خواجہ سلمان کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کااجلاس،بریفنگ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، سیکرٹری اریگیشن ڈاکٹر واصف خورشید اور سیکرٹری ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے میں شرکت کی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید نے سال 2026 کیلئے فلڈ پلاننگ پر بریفنگ دی۔اربن فلڈنگ و ریورائن سیلاب سے نمٹنے کیلئے آئندہ حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے خطا ب میں کہا پنجاب میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کا 50 ارب روپے سے 100 فیصد ازالہ کر دیا گیا ہے ،متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا تمام ادارے آئندہ اجلاس میںتیاریوں بارے بریفنگ دیں۔