ایئر ایونیو گرڈ سٹیشن، برکی میں 11کے وی فیڈر کا افتتاح
حکومت عوام کو بہتر سہولیات فراہمی کیلئے پُرعزم :سپیکر ایاز صادق کاخطاب
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکوکے زیرِ اہتمام ایئر ایونیو گرڈ سٹیشن اور برکی لاہور میں 11 کے وی پڈھانہ-II فیڈر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ممبر صوبائی اسمبلی ملک غلام حبیب اعوان بھی موجود تھے ۔لیسکو ترجمان کے مطابق اس نئے فیڈر سے پڈھانہ ویلیج، رام پورہ چھوٹا، رام پورہ بڑا، سرجا مرجا، گنیاکے ڈیرے ، بابا عمر دین کا ڈیرہ اور پٹھانکے سمیت متعدد علاقوں کو بہتر بجلی فراہمی ممکن ہو گی۔ علاقوں مکینوں کو کم وولٹیج، ٹرپنگ اور بجلی کی غیر یقینی صورتحال سے ریلیف ملے گا۔ ایاز صادق نے تقریب سے خطاب میں کہا حکومت عوام کو بہتر سہولیات فراہمی کیلئے پرعزم ہے ۔ لیسکو چیف رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے لائن لاسز میں کمی اور وولٹیج میں بہتری آئیگی، صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی جا سکے گی۔