اقرار قریشی سے ڈی جی صاف پانی اتھارٹی کا عہدہ واپس، مظہر خان کو اضافی چارج
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب صاف پانی اتھارٹی میں چیف انجینئر کی تعیناتی کا معاملہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار قریشی سے۔۔۔۔
ڈی جی پراجیکٹس صاف پانی اتھارٹی کا عہدہ واپس لے لیا گیا،اضافی چارج منسوخ، محکمہ ہاؤسنگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان کو ڈی جی پراجیکٹس /چیف انجینئر صاف پانی اتھارٹی کا اضافی چارج سونپ کرنئی اضافی ذمہ داری دیتے ہوئے فوری اطلاق کر دیا گیا۔