نہم کے امتحانات میں جعلی امیدوار اور نقل کرنیوالے کوقابوکرلیاگیا
لاہور(خبر نگار)لاہور بورڈ کے زیر اہتمام نہم جماعت کے پہلے سالانہ امتحانات پرکنٹرولر امتحانات نے مختلف امتحانی مراکز کے۔۔۔
اچانک دوروں پر کیمسٹری کے پرچے میں جعلسازی کرتے دوامیدوار وں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ایک امتحانی مرکز میں امیدوار زین کی جگہ جعلی امیدوار حیدر کمال امتحان دیتے پکڑا گیا جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار بوائز لدھڑ لاہور کے امتحانی مرکز میں سمیع اللہ کو نقل کرنے پر یو ایم سی کاکیس بنا دیا گیا ۔کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ امتحانی عمل میں شفافیت ہر صورت برقرار رکھی جائیگی۔