وبائی امراض کا علاج ،ادویات ناپید ہونے پررپورٹس طلب

 وبائی امراض کا علاج ،ادویات ناپید ہونے پررپورٹس طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے سرکاری ہسپتالوں میں وبائی امراض کے علاج ، ادویات کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست پر تفصیلی رپورٹس 4 مئی کو طلب کر لیں۔۔۔

عدالت نے محکمہ پاپولیشن ہیلتھ کے ذمہ دار سینئر افسر کو بھی طلب کرلیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ پنجاب میں منکی پاکس کے کتنے کیسز رپورٹ ہوئے ، علاج کیلئے کون سی ادویات دستیاب ہیں،مریضوں کیلئے علیحدہ آئسولیشن وارڈز بنائے گئے یا نہیں؟ سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بارے رپورٹ پیش کی، درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مریضوں کے مقابلے میں وینٹی لیٹرز کی تعداد ناکافی ہے ،عدالت نے سپیشل سیکرٹری ہیلتھ سے استفسار کیا کہ حکومت مزید وینٹی لیٹرز خرید رہی ہے یا نہیں جس پر بتایا گیا کہ حکومت ہسپتالوں کیلئے مزید 400 وینٹی لیٹرز خریدنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں