کوٹ لکھپت : نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

کوٹ لکھپت : نوجوان ٹرین  کی زد میں آکر جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ کوٹ لکھپت کے علاقے ہمدرد چوک کے قریب ریلوے کراسنگ عبور کرتے۔۔

 22سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ متوفی کی شناخت 22 سالہ طیب ولد غلام علی کے نام سے ہوئی جو خانقاہ ڈوگراں شیخوپورہ کا رہائشی تھا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں