یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام سالانہ مشاعرہ
لاہور(خبر نگار)یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام سالانہ مشاعرے کا انعقاد ۔مہمانِ خصوصی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن غلام فرید، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النسا، سپیشل سیکرٹری تجمل عباس رانا اوردیگر مہمان شریک ہوئے۔۔۔
مشاعرے کی صدارت معروف شاعر فرحت عباس شاہ نے کی، ڈاکٹر خالدہ انور، احمد رضا، شگفتہ نعیم ہاشمی ، خالد ندیم ودیگرشعرا نے اپناکلام سنایاجنہیں حاضرین نے خوب سراہا۔ اسرار چشتی، شفیق جان اور احمد فراز کا کلام بھی پیش کیا گیا۔سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن غلام فرید اور سپیشل سیکرٹری تجمل عباس رانا نے بھی اپنی نظمیں پیش کیں ۔ڈاکٹر زیب کا کہنا تھا کہ طالبات میں ادبی ذوق کو فروغ دینا یونیورسٹی کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ،ایسی تقریبات سے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملتی ہے ۔