3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا کر 3 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ۔۔۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث فہد عرف طوطی،کاشف اور ملنگ حسین کو گرفتار کر کے 3 موٹر سائیکل،لوڈر رکشہ اور اسلحہ سمیت ماسٹر چابیاں اور کٹر پلاس برآمد کر لیے ۔