مختلف مقامات سے 2خواتین کی لاشیں برآمد
لاہور(این این آئی)لاہور کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں دو خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔۔۔
۔ایدھی ترجمان کے مطابق شفیق آباد کے علاقے کریم پارک سے 30سالہ خاتون بے ہوشی کی حالت میں ملی جسے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ جبکہ برکی کے علاقے بی آر بی نہر سے تقریباً 50سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ لاش کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے اور نہر میں تیرتی ہوئی پائی گئی۔ دونوں خواتین کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس اور متعلقہ تحقیقاتی ادارے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ضروری کارروائی کے بعد ایدھی رضاکاروں نے لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔