ایمرجنسی سروسز:1361 حادثات پرریسپانڈ
لاہور (این این آئی)ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1361ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا۔۔۔
جن میں661افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔918معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔