جی سی یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں جدید آرٹ گیلری کا افتتاح
لاہور (آئی این پی)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے نئے کیمپس میں جدید طرز پر تیار کی گئی آرٹ گیلری کا افتتاح کر دیا گیا۔۔۔۔
اس موقع پر معروف آرٹسٹ محمد جاوید کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان \'\'تجربات کا غور و فکر\'\' تھا۔نمائش میں 50 سے زائد فن پارے رکھے گئے ہیں جو خطے کے بدلتے ہوئے مناظر کی بہترین عکاسی کرتے ہیں۔ محمد جاوید کے کام میں لاہور کے تاریخی ورثے ، بدلتے ہوئے سماجی و اقتصادی حقائق اور مقامی گلی کوچوں کی زندگی کو انتہائی حقیقت پسندی کے ساتھ کینوس پر اجاگر کیا گیا ہے ۔