ٹیکس بار اور کمشنرز اپیلز میں اہم مشاورتی ملاقات

ٹیکس بار اور کمشنرز اپیلز میں  اہم مشاورتی ملاقات

لاہور(آن لائن) لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی کابینہ نے کمشنرز اپیلز سے ملاقات کی، جس میں پیشہ ورانہ امور پر۔۔۔

 خوشگوار اور تعمیری ماحول میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران بار ممبران کے لیے مناسب اور باعزت نشستوں کی فراہمی کی درخواست کی گئی، جبکہ عدالتی ماحول کو مزید بہتر بنانے اور کیسز کے بروقت فیصلوں کے لیے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شرکا نے سٹے کیسز کے جلد فیصلے کی ضرورت پر خصوصی زور دیا اور زیر التوا مقدمات کے فوری تصفیے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنانے کی تجویز پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں