منشیات کا بین الاضلاعی ڈیلر 10 کلو چرس سمیت گرفتار

 منشیات کا بین الاضلاعی ڈیلر  10 کلو چرس سمیت گرفتار

قصور(نمائندہ دنیا)تھانہ کنگن پور پولیس نے منشیات کے بین الاضلاعی ڈیلر کو 10 کلو چرس سمیت گرفتارکرلیا۔ ۔۔۔

ایس ایچ او حافظ ساجد محمود ودیگراہلکاروں نے پل بائی پاس لنڈیانوالا کے قریب خصوصی ناکہ بندی پرمشکوک شخص کو روکا گیا۔ تلاشی پر 10 کلو چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزم کی شناخت بھاگیوال ٹبہ کے رہائشی ایوب عرف ایوبی میو کے نام سے ہوئی ہے جو منشیات کی بڑی ڈیلنگ میں ملوث تھا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں