طالبات سمیت 5افراد لاپتہ ہوگئے

طالبات سمیت 5افراد لاپتہ ہوگئے

قصور (خبرنگار)مختلف علاقوں سے طالبات سمیت 5افراد لاپتہ ہوگئے ۔ڈھنگ شاہ میں 17 سالہ گلشن کو زاہد نامی نوجوان نے مبینہ اغوا کر لیا۔۔۔

، ابتدائی رپورٹ کے مطابق پسند کی شادی کے تنازع پر وقوعہ پیش آیا۔ رائے سنگھ سوڈیوال سے 7ویں کا طالبعلم احسان گھر سے سکول گیا واپس نہ آیا۔ ڈھولن ہٹھاڑ سے نویں کی طالبہ شگفتہ یاسین لاپتہ ہوگئی۔ کوٹ نور محمد سے بلال نامی نوجوان لاپتہ ہوگا۔ کوٹ رادھا کشن سے نعمان کی بیوی ریحانہ جھگڑے کے بعد گھر سے ناراض ہو کر چلی گئی ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں