وارداتوں میں لاکھوں روپے ،قیمتی سامان لوٹ لیا

وارداتوں میں لاکھوں روپے ،قیمتی سامان لوٹ لیا

قصور(نمائندہ دنیا،خبر نگار)وارداتوں میں لاکھوں روپے ،موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں لوٹ لی گئیں ۔۔۔

۔پھولنگر کے علاقہ گگا روڈ پرڈاکوؤں نے غلام مصطفی انصاری سے 27 ہزار ، موبائل اور موٹرسائیکل چھین لی۔ گنڈاسنگھ والا کے علاقہ جھگیاں کے قریب تنزیل الرحمن سے12ہزارو موبائل، راؤخانوالہ میں آصف سے10ہزارو موبائل ،برج مہالم میں ابوحشام سے نقدی و موبائل اورپرناواں میں گلام مصطفی سے موٹرسائیکل چھین لی۔دھوپ سڑی سہجرا سے امین کاٹرانسفارمر،نیابازار قصورسے وقاص،تھانہ کنگن پور کے علاقہ سے سلیمان اورمنگل منڈی سے ہارون کی موٹرسائیکلیں اور ظفرکے میں چور لیاقت کے گھر سے 2 تولے سونے کا سیٹ، چاندی کے زیورات اور 36 ہزارلے اڑے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں