لیڈی کانسٹیبل سے ویزہ کے نام پر فراڈ،رقم واپسی مطالبے پر ہراسمنٹ

لیڈی کانسٹیبل سے ویزہ کے نام پر  فراڈ،رقم واپسی مطالبے پر ہراسمنٹ

قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار)لیڈی کانسٹیبل سے ویزہ دلوانے کے نام پر فراڈ، رقم واپسی کے تقاضے پر ہراساں کرنا شروع کردیا۔۔۔۔

پولیس لائن قصور کی رہائشی کانسٹیبل مہوش طارق نے ہلہ روڈ پتوقی کے رہائشی اشفاق ضیاکو کچھ عرصہ قبل دبئی کا ویزہ لگوانے کیلئے 40 ہزار دیئے ۔کافی وقت گزر نے کے باوجود ویزہ پراسیس نہ ہوا تو رقم واپسی کے تقاضے پرملزم نے موبائل فون پر ہراساں کرنا شروع کر دیا جس پر پولیس تھانہ بی ڈویژن قصور نے مقدمہ درج کرلیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں