ضلع ننکانہ میں اپنا کھیت، اپنا روزگارپروگرام کے پورٹل کا افتتاح
ننکانہ صاحب(خبر نگار )ضلع ننکانہ میںبے زمین خاندانوں کیلئے وزیراعلیٰ کے پروگرام اپنا کھیت، اپنا روزگارپروگرام کے پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا ۔۔۔۔
ضلع کی تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں کسانوں کی رہنمائی کیلئے معلوماتی کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ ڈاکٹر ندا اقبال نے دفترمیں قائم کاونٹرز کا معائنہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا اور بتایاکہ اس پروگرام کے تحت ننکانہ کے مستحق اور کامیاب درخواست گزاروں کو 10 سال کیلئے 5 ایکڑ تک زرعی اراضی اورزرعی معاونت کی مد میں 50 ہزار فی ایکڑ کے حساب سے گرانٹ دی جائیگی۔خواہش مند اہل افراد اس پروگرام کیلئے حکومت کے آن لائن پورٹل پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔