منشیات کی ترسیل ناکام، 2ملزمان گرفتار

منشیات کی ترسیل ناکام، 2ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مستی گیٹ پولیس کی کارروائی منشیات کی ترسیل ناکام بنا کر 2 ملزمان گرفتار کر لیے ۔۔۔۔

 ترجمان کے مطابق مستی گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث شہباز عرف گرما جبکہ آصف کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 25 کلو پوست اور 860گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے پلاسٹک توڑوں میں رکھ کر پیدل اور لوکل ٹرانسپورٹ پر منشیات کی سپلائی کرتے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں