آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین کا کالج آف آفتھمالوجی کادورہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ، ہیلتھ رپورٹر ) آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے کالج آف آفتھمالوجی اینڈ الائیڈ وژن سائنسز۔۔۔
، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے آنکھوں کے علاج، تدریسی اور تربیتی سہولیات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز ، پروفیسر معین الدین اور پروفیسر اسد اسلم موجود تھے ۔دورے کے موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 1998 سے جاری شراکت داری کے نتیجے میں ملک میں اندھے پن کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے ، جو 1.8 فیصد سے کم ہو کر 0.5 فیصد رہ گئی ہے ۔حکام کے مطابق فریڈ ہولو فاؤنڈیشن اور کالج کے اشتراک سے اب تک 60 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں۔