سمگل شدہ موبائلز پر جرمانہ ختم کرنیکا ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار

سمگل شدہ موبائلز پر جرمانہ ختم  کرنیکا ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے کسٹمز ایپلٹ ٹربیونل کی جانب سے سمگل موبائلز پر جرمانہ ختم کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا ۔۔۔

فیصلہ میں قرار دیا کہ جرمانہ ختم کرنے کی حد تک ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے ۔جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کر دیا۔ جسکے مطابق ملزم بیرونِ ملک سے جہازپرسامان میں متعدد موبائل فونز لے کر آئے جن پر ڈیوٹی عائد ہوتی تھی جومبینہ ظاہر نہ کرنے پر ضبط کر لیے گئے ۔فیصلہ کے مطابق فریقین کے وکلااس بات پر متفق ہوئے کہ زیرِ اعتراض احکامات میں ٹربیونل نے مقدمات کے حقائق و حالات کا جائزہ لینے کی بجائے کہ جرمانہ قابلِ اطلاق تھا یا نہیں،ایس آر او کی بنیاد پر جرمانہ ختم کر دیا،اس مفروضے کے تحت کہ ایس آر او کے بعد جرمانہ کسی صورت نہیں کیا جا سکتا، جرمانے کی حد تک معاملہ ٹربیونل کو واپس بھیجا جاتا ہے تاکہ جرمانے کے سوال اور وجوہات پر مبنی واضح حکم جاری کرے اورٹربیونل اس حکم کی مصدقہ نقل ملنے کے بعد 60 دن کے اندر اندر فیصلہ کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں