پہلی سے پانچویں تک کانصاب مختصر، سادہ بنانے کی منظوری

پہلی سے پانچویں تک کانصاب مختصر، سادہ بنانے کی منظوری

نئے تعلیمی سال سے نصاب نافذ ،مقصددورِ حاضر سے ہم آہنگ کرنا:سی ای او پیکٹا

لاہور(عاطف پرویز سے )پنجاب کے تعلیمی نظام میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ ،پہلی سے پانچویں جماعت تک کے نصاب کو مختصر، سادہ اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کی منظوری دیدی گئی ۔ نصاب میں ڈیجٹیل اخلاقیات اور ماحولیات بارے مواد شامل کیا جائے گا ۔محکمہ تعلیم کے مطابق نئے تعلیمی سال سے نیا نصاب نافذ کیا جائے گا، جس میں غیر ضروری مواد کم کر کے طلبہ پر تعلیمی بوجھ میں نمایاں کمی لائی جائیگی۔ سٹوڈنٹ لرننگ آؤٹ کمز (SLOs)کو بھی کم کیاجائیگا تاکہ سیکھنے کے عمل کو آسان اور مؤثر بنایا جا سکے ۔نصاب ایڈوائزری بورڈ نے ان تبدیلیوں کی منظوری دیدی ، نئے نصاب کی تیاری پر کام کا آغاز کر دیا گیا ۔ سی ای او پیکٹا کا کہنا ہے کہ نئے نصاب کا مقصد بچوں کو متوازن، معیاری اور دورِ حاضر سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں