چالانوں کیخلاف رکشہ ڈرائیوروں کاسڑک بندکرکے احتجاج
قصور(خبرنگار )تھانہ صدر قصور کے علاقہ سٹیل باغ میں ٹریفک چالانوں کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں کا احتجاج، روڈ بلاک کردی۔۔۔
سٹیل باغ موڑ پر ٹریفک وارڈن کی جانب سے رکشے کا چالان کرنے پر رکشہ ڈرائیوروں نے شدید احتجاج کیا اور سٹیل باغ گول چکر پر روڈ بلاک کر کے ٹریفک معطل کر دی۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔