ڈمپر کی رکشہ کوٹکر،سینٹری ورکر جاں بحق، 12 زخمی

ڈمپر کی رکشہ کوٹکر،سینٹری ورکر جاں بحق، 12 زخمی

محمد ریاض موقع پر چل بسا، ساتھیوں کالاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج

 ننکانہ صاحب ،سیدوالا(خبر نگار، نامہ نگار )ننکانہ کے نواحی قصبہ سید والا میں جڑانوالہ روڈ پر 18 چک کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کوٹکر مار کر’’ستھرا پنجاب‘‘پروگرام کے 3 سینٹری ورکرز کو کچل ڈالا، ایک ورکر جاں بحق، 12 زخمی ہوگئے ۔ دلخراش حادثے میں چار بچوں کا باپ سینٹری ورکر محمدریاض موقع پر ہی دم توڑ گئے ، جبکہ امتیاز احمد اور منصب علی شدید زخمی ہو گئے ۔ ڈمپر ڈرائیور موقع سے ڈمپر کو بھگا کر لے گیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں شدید اشتعال پھیل گیا، اور ورکرز و اہل علاقہ نے سید والہ جڑانوالہ روڈ پر لاش رکھ کر احتجاج شروع کر دیا، جس کے باعث ٹریفک مکمل طور پر معطل ہو گئی ۔ ایس ایچ او تھانہ سیدوالا پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور مظاہرین کو انساف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں