10 سالہ بچی سمیت3افراد اغواچ
قصور(خبرنگار )قصور اور گردونواح میں 10 سالہ بچی سمیت3افراد مبینہ طور پر اغوا ہوگئے ۔۔۔
تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ پل جبومیل سے 10 سالہ ایمان فاطمہ سودا سلف لینے گھر سے نکلی اور واپس نہ آئی۔تھانہ کھڈیاں کے محلہ باغ والا سے 17 سالہ عائشہ صدیقہ کو ملزم اقبال عرف کے ٹو نے اغوا کر لیا۔ پھولنگر کے علاقہ للیاں والا کھوہ سے 30 سالہ اعجاز علی ،تھانہ گنڈا سنگھ کے علاقہ برج کلاں سے 25 سالہ راشد عرف گرو لاپتہ ہوگیا۔