اضافی مواقع ملنے والے طلبہ کیلئے انٹر داخلہ فارم جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

 اضافی مواقع ملنے والے طلبہ کیلئے انٹر  داخلہ فارم جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

لاہور (خبر نگار)تعلیمی بورڈ لاہور نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے فیصلے کی روشنی میں طلبہ کیلئے اہم مراعات کا اعلان کر دیا ۔۔۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن 2022-24اور اسکے بعد کے امیدواروں کیلئے سیکنڈری سکول اور انٹر امتحانات پاس کرنے کے مواقع کی تعداد 4 سے بڑھا کر 6 کر دی گئی ۔ اس فیصلے کے تناظر میں مجاز اتھارٹی نے ان تمام امیدواروں کوجنہیں اضافی مواقع فراہم کیے گئے ہیں اور وہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2026 میں شرکت کے خواہش مند ہیں، خصوصی ریلیف دیتے ہوئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ 11 مئی تک بڑھا دی ہے ۔ بورڈ ترجمان کے مطابق یہ اقدام طلبہ کواپنی کارکردگی بہتر بنانے کا بھرپور موقع فراہم کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں