14 پیڈل کورٹس پر 50کروڑ خرچ،فعال کرنیکافیصلہ نہ ہوسکا

14 پیڈل کورٹس پر 50کروڑ  خرچ،فعال کرنیکافیصلہ نہ ہوسکا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور میں سپورٹس انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کیلئے بنائے گئے پیڈل کورٹس انتظامی بے یقینی کاشکار ۔۔۔

، شہر بھر میں ایل ڈی اے کے تحت 14 سے زائد مقامات پر یہ کورٹس تعمیر کیے گئے جن میں پارکس، پلے گراؤنڈز، سپورٹس کمپلیکسز اور واٹر ٹینکس کی چھتیں بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر ابتک 50 کروڑ سے زائد خرچ ہوچکے ہیں، گارڈن ٹاؤن ودیگرعلاقوں میں سہولیات مکمل ہیں تاہم ایل ڈی اے تاحال فیصلہ نہ کر سکی کہ پیڈل کورٹس کو خود آپریٹ کیا جائے یا نجی شعبہ کے حوالے کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں