ستھرا پنجاب ایجنسیز اتھارٹی کا ڈھانچہ فعال ، 41ڈی سیز مائنس
ڈی سیز صرف صفائی مانیٹرنگ کمیٹی کے ذمہ دار ، افسرسیکرٹری بلدیات کے ماتحت ہونگے
لاہور (عمران اکبر )صوبہ بھر کی ستھرا پنجاب اتھارٹی ایجنسیز سمیت اتھارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ فعال ، نئے تنظیمی ڈھانچے میں 41ڈپٹی کمشنرز کو صفائی کی ذمہ داری سے مائنس کر دیا گیا، اَب صرف ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبر کی ذمہ داری نبھائیں گے ۔ تنظیمی ڈھانچہ منظوری کیلئے چیئرپرسن ستھرا پنجاب اتھارٹی کو بھجوا دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق 41ستھرا پنجاب ایجنسیز مکمل فعال ، 22اضلاع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز جنرل کو ایم ڈی صفائی ایجنسیز کا اضافی چارج دیدیا گیا ،18اضلاع میں پی ایم ایس افسروں کو ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی تعینات کر دیا گیا تاہم دستاویزات کے مطابق صوبہ بھر میں اتھارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ تاحال التوا کا شکار ہے۔ستھرا پنجاب حکام کے مطابق اتھارٹی کے افسر سیکرٹری بلدیات کے ماتحت ہونگے۔