علامہ اقبالؒ کی تصنیف تشکیلِ جدید الٰہیاتِ اسلامیہ کی آڈیو بُک کاافتتاح
لاہور (خبر نگار)وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے علامہ اقبالؒ کی معرکۃ الآرا تصنیف تشکیلِ جدید الٰہیاتِ اسلامیہ کی آڈیو بُک کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔۔
اس موقع پر اقبال اکادمی کے ڈائریکٹر اور دیگر افسربھی موجود تھے ۔یہ بُک اقبال اکادمی کے آئی ٹی سیکشن نے ادارے کے اندرونی وسائل سے تیار کی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد علامہ اقبالؒ کے افکار کو جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے زیادہ موثر انداز میں عام کرنا ہے۔ اور انہیں طلبہ، محققین، اہلِ علم اور عام قارئین و سامعین تک پہنچانا ہے ۔تقریب کے دوران اس امر پر زور دیا گیا کہ علامہ اقبالؒ کے افکار و نظریات محض ماضی کا علمی سرمایہ نہیں بلکہ آج کے فکری اور تہذیبی مباحث میں بھی غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں۔ آڈیو بُک سیریز کو اس سلسلے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا، جو نئی نسل کو فکرِ اقبال سے جوڑنے اور قومی علمی ورثے کو جدید اسلوب میں محفوظ و فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔